کییف12،مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلپائنی حکومت اور کمیونسٹ باغیوں کے درمیان معطل شدہ مذاکراتی عمل کی بحالی کے قومی امکانات سامنے آئے ہیں۔ حالیہ ایام میں ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد فریقین فائربندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے تین روز قبل کمیونسٹ باغیوں کی تنظیم نیو پیپلز آرمی گوریلا کے خلاف مکمل جنگ شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔ صدر کے مشیر نے بتایا ہے کہ ناروے کی ثالثی میں مذاکراتی عمل اگلے مہینے شروع ہو سکتا ہے اور اس میں وسیع تر جنگ بندی کو مستقل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ فلپائنی فوج نے مذاکراتی عمل کے شروع ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔